جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں، تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، طاہر اشرفی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔ سب کا تحفظ کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں ٹرینٹی چرچ آمد کے موقع پر طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت پر پوری دنیا کو مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ ظلم و جبر کے خلاف ہم ایک ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ  فلسطین میں مسیحی و مسلمان نشانہ ہیں۔ فلسطین میں مسلمانوں کےلیے چرچ کے دروازے کھلتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 جنوری کے درمیان بین المذہب کانفرنس ہوگی۔

اس موقع پر بشپ فریڈرک کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر طاہر اشرفی کی آمد پر ان کے مشکور ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب اور فرقوں کا احترام کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.