جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدر مملکت کو ارسال

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ  نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی۔

 کابینہ ڈویژن کی بھیجی گئی سمری میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے احکامات پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکریٹری وزیراعظم خرم آغا نے مراسلہ بھیجا ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کےلیے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر دونوں کو اپنے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

تاہم دونوں کو واضح احکامات کے باوجود عہدوں سے نہ ہٹائے جانے پر الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.