پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ معزز جج کے کل کے عدالتی ریمارکس میڈیا نے رپورٹ کیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موقع پر سی سی ٹی وی تھی ویڈیو سامنے لائیں، آڈیو کی فارنزک کا حکم دیں، مجھ پر الزامات کی سچائی کی تحقیق کا حکم دیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ میری یہ درخواست بھی لیول پلینگ فیلڈ کا حصہ ہے۔
Comments are closed.