جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائفر کیس میں شاہ محمود کی رہائی نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں رہائی نہیں ہو سکی۔

سائفر کیس میں ضمانت پر رہا شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے منتظر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کے وکلاء نے تحریری حکم کی مصدقہ نقول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ حساس معاملہ ہے اور ہم کوئی آبزرویشنز دینا نہیں چاہتے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کےضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر تیمور ملک  کا کہنا تھا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کل اور پیر کو بند رہیں گی، تاخیر کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ کے اڈیالہ جیل میں بلا جواز قید رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.