انسانی اسمگلنگ کے شبہے پر بھارتی مسافروں سے بھرے طیارے کو فرانس کے ایئرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے نکاراگوا جانے والا طیارہ فرانس کے وتری ایئرپورٹ پر ایندھن لینے کیلئے اترا تھا، طیارے میں سوار 303 مسافروں میں سے 300 بھارتی شہری ہیں۔
پیرس میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ طیارے میں انسانی اسمگلنگ کے شکارافراد کی موجودگی کی گمنام اطلاع پر طیارے کو گراؤنڈ کیا گیا۔
طیارے میں سوار مسافروں اور کیبن کریو کو عارضی کیمپ میں منتقل کردیا، جہاں تحقیقات جاری ہیں، جب کہ طیارے میں سوار افراد کو بھارتی قونصلر رسائی دے دی گئی ہے۔
فرانسیسی قانون کے تحت فرانس میں روکے جانے والے غیرملکی مسافروں کو کم سے کم 4 روز جب کہ غیرمعمولی حالات میں زیادہ سے زیادہ 26 دن تک روکا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.