معروف صحافی اور مصنف محمد حنیف نے بلوچوں پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ’ستارہ امتیاز‘ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
محمد حنیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچوں پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ واپس کر رہا ہوں۔
معروف صحافی نے مزید کہا کہ نئی نسل کو بنیادی وقار سے محروم رکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران احتجاجی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا۔
واقعے کے بعد نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی سربراہی میں مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد اور جمال شاہ پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔
بعدازاں زیرحراست احتجاجی خواتین کی رہا کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.