پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کو پکڑنے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ ٹوئٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر ججز کو اسکینڈلائز کرنا سنجیدہ نوعیت کا سائبر کرائم ہے کسی میں اتنی جرات نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 15، 16 مہینوں سے ملک میں جو کچھ چل رہا ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بار بار درخواستیں آئیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔
Comments are closed.