نیویارک: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جس کی 168 ممالک نے حمایت کی، قرارداد کی ووٹنگ کے دوران امریکا سمیت 10 ممالک غیرحاضر رہے۔
میڈیا رپورٹس کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرارداد 165 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔
فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے خلاف قرارداد کو 149 ووٹوں سے منظور کیا جبکہ فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو 86 ووٹ ملے۔
اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد پر 75 ممالک غیرحاضر اور 12 ممالک کی جانب سے مخالفت کی گئی۔
Comments are closed.