تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے جو قابلِ فخر اور نڈر ہے، فوج مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا۔
شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذاتی طور پر بھی فوج سے پیار اور احترام کا رشتہ رہا ہے۔
Comments are closed.