جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تھرپارکر میں گرج چمک کیساتھ بارش، ژالہ باری

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہونے سے سڑکوں پر سفیدی چھا گئی۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 100 سے زائد بھیڑ بکریاں بھی مر گئیں۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود  ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں بارش متوقع ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.