ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عمرشیخ کی رہائی کےحکم کےخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی باشندے اور صحافی ڈینیل پرل کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کے خلاف درخواست دائر وفاقی اور سندھ حکومت ساتھ مل کر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزم عمر شیخ کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں جلد نظرثانی اپیل دائر کی جائےگی جس میں سپریم کورٹ سے عمرشیخ اوراس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی جائے گی جب کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں ہے۔

ترجمان اٹارنی جنرل آفس  نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ہرممکن قانونی مدد فراہم کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ   عمر شیخ کی رہائی کے آرڈر پر نظرثانی میں جائیں گے ،عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملوث ہونے کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

The post عمرشیخ کی رہائی کےحکم کےخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنےکا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.