بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد میں روک لیا

وزیرِاعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اسلام آباد سے کراچی آنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہی تھے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم ہاؤس سے کال آئی، جس کے بعد انہوں نے کراچی روانگی ملتوی کردی۔

گورنر سندھ کل وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور کراچی کے ضمنی انتخابات پر بات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اس اہم اجلاس میں گورنر سندھ کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ عین وقت پر کیا گیا، اس لیے انہیں ایئرپورٹ سے کراچی روانگی ملتوی کرنا پڑی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.