بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا، ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا، بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس کے شرکاء کو بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔

اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس اورحکومت آئی ایم ایف ڈیل کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا، جس پر اجلاس کے شرکاء نے تالیاں بھی بجائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.