جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قصور: عدالت کے باہر پولیس کی حراست میں ملزم فائرنگ سے ہلاک

پنجاب کے ضلع قصور میں عدالت کے باہر پیشی پر آیا ہوا ملزم مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر زیر حراست ملزمان پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس حراست میں پیشی پر آیا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

16 سالہ ملزم افضل نے گزشتہ سال نومبر میں 11سالہ ایان کو قتل کیا تھا، ملزم افضل کے خلاف تھانہ مصطفیٰ آباد میں 302 کا مقدمہ نمبر 831/22 درج تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.