جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا پہلا نمبر ہے، اسموگ کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ گجرات، سیالکوٹ، نارووال،حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

حکام کے مطابق ان 10 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ بازار، دکانیں، جم، سنیما گھر اور دفاتر تین بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.