بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سےملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے دورۂ قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیر قطر سمیت ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.