جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

الیکشن کمیشن نے پولیس کو فواد چودھری کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.