حماس اور حزب اللّٰہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی، ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے ٹینکوں کو ہدف بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں فوج کے گلیلی ڈویژن اور شیبا فارمز کے علاقے میں تعینات فوجی نشانہ بنائے گئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللّٰہ کی پوزیشن پر حملے کیے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مبینہ طور پر تباہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
جنوبی لبنان کی جانب بھیجا گیا مبینہ اسرائیلی ڈرون بھی فضا میں تباہ کر دیا گیا، لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.