شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، مقابلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کے سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حضرت زمان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان بھی شہید ہوئے جن میں لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔
علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.