جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

امریکا کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

لبنان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑدیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہری فوری ملک چھوڑنے کی تیاری کریں۔

اس سے پہلے امریکا نے 17 اکتوبر کو اپنے شہریوں کو لبنان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.