پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے 5 ارب ڈالر کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہر سطح پر مسلم لیگ (ن) موجود ہے، مریم نواز نے پارٹی کے ورکرز کو بہت متحرک کیا ہے، اٹک سے لے کر راجن پور تک ہمارے عہدیدار اور کارکن موجود ہیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لے کر جائیں گے، موجودہ حالات میں عام آدمی کی زندگی بہت مشکلات میں ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستانی قوم پریشان تھی، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ خوف ختم کیا، ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نواز شریف نے ختم کی، ملک میں دہشتگردی تھی، اغوا برائے تاوان تھا، ن لیگ نے خود کو پیش کیا۔
رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا میری جماعت پر اعتماد کریں، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاؤں گا، 12 سال بعد بھی نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا۔
Comments are closed.