منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کو ملے فنڈز کی رپورٹ پیش کردی گئی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 3.52 ارب ڈالر کے بیرونی فنڈز ملے۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ملنے والی فنڈنگ میں 3.49 ارب ڈالر قرض اور 34 ملین گرانٹ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈنگ میں 2.65 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ اور 874 ملین پراجیکٹ امداد کے طور پر ملے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں 2.234 ارب ڈالر کے فنڈز ملے تھے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فوراً بعد 2.89 ارب ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے، اگست کے مہینے میں پاکستان کو 321 ملین ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ہوئی جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں 316 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے، چین سے 508 ملین اور 490.5 ملین ڈالر مخلتف اداروں سے موصول ہوئے، باہمی قرض کے طور پر 324.5 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 204.5 ملین ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 17.62 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.