بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا دورہ قطر: دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 روزہ قطر کے  دورے پر پاکستان اور قطر نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے 2 روزہ دورے کے موقع پرامیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت قطر کے ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سیکیورٹی  تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول پر بھی گفتگو کی، قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کا دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا اور آرمی چیف نے قطر کے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اور ملٹری کالج کےاعلیٰ معیار کو سراہا۔

The post آرمی چیف کا دورہ قطر: دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.