منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

سعودی اسپتالوں میں روبوٹ ڈاکٹرز کی طرح خدمات انجام دینگے

سعودی عرب کے اسپتال میں اب انسانی عملے کے ساتھ روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ’نور آر ون‘ نامی روبوٹ دی کنگ فیصل اسپیشل اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کریں گے جو مریضوں سمیت تیمارداروں کا بھی خیال رکھیں گے۔

نور آر ون روبوٹ کو اسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان روبوٹس سے سعودی عرب میں صحت کی سہولتوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.