منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

کراچی ایئرپورٹ پر بجلی کی بندش، سی اے اے کی وضاحت

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کوئی بھی پرواز کسی خطرہ سے دوچار نہیں ہوئی۔

اپنے وضاحتی بیان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز کو تیز ہوا کی وجہ سے گراؤنڈ کرایا گیا۔

کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بجلی معطل ہوگئی، ایئرپورٹ پر جنریٹر سے بھی بجلی بحالی کی کوششیں جاری رہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے رات 11 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔

سی اے اے گرڈ اسٹیشن سے رات 11 بج کر 19 منٹ پر بجلی بند ہوئی جسے رات 11 بجکر 56 منٹ پر بحال کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.