پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

حماس نے اسرائیل پر حملے کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

حماس نے تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی، فرضی ویڈیو میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

 لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے فائٹرز نے جنوبی لبنان میں پوزیشنیں سنبھال لیں، اسرائیلی فوج نے یہودی بستیاں خالی کروا کے لبنان کی سرحد کے ساتھ 4 کلو میٹر طویل بفر زون قائم کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے،

اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں، حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی اخبار نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی کہانی سنا دی، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 2329 ہوگئی، حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔

عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی میتیں آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھی جا رہی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.