بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شادی کا وعدہ کرکے لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ہے واقعے پر علاقہ مکینوں کا موقف سامنے آگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔

ملیر میمن گوٹھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے  معاملے پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  متاثرہ لڑکی سے ملزم نے شادی کا وعدہ کیا تھا، ملزم کے ایک رشتے دار نے لڑکی کو فون پر تنگ کرنا شروع کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے چار رشتے داروں کے ساتھ ملکر لڑکی کو اغوا کیا، چاروں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  متاثرہ خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس کے پاس جانے کو تیار نہیں ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی سے متعلق کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، واقعے سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.