بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

محمد رضوان کے صلاح مشورے اور پلاننگ کام آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ عبداللّٰہ شفیق کو کہا تھا کہ اسکور بورڈ نہ دیکھو اپنا گیم کھیلو۔

سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے میچ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ پلان تھا کہ پہلے 20 اوورز میں 100 رنز بنانے ہیں، عبداللّٰہ کی اننگز شاندار تھی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

محمد رضوان نے کہا کہ سعید انور نے بھارت میں بہت رنز بنائے ہیں، سعید انور سمیت تمام سینئر پلیئرز سے بات کی تھی، سعید انور نے کہا کہ بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں اور اپنے پلان کے مطابق کھیلو کامیابی ملے گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ تمام ٹیم کی سپورٹ تھی اس لیے کامیابی ملی، کافی عرصے سے موقع ملنے کا انتظار کر رہا تھا، اللّٰہ کا شکر کہ پرفارمنس ایسی ہوئی کہ ہم میچ بھی جیتے۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے پریشر آگیا تھا، محمد رضوان ایسی صورت حال کا سامنا پہلے بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان نے پلان کیا کہ پارٹنر شپ لگانی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر پوری قوم کی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی خوش کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد رضوان اور ورلڈ کپ ڈیبیو پر عبداللّٰہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنلز اور ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی۔

ورلڈ کپ میں کل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دس گیند پہلے 345 رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.