بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

لندن: لوٹن ایئر پورٹ پر آتشزدگی، پروازیں معطل

لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کار پارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 تک پہنچنا نا ممکن ہو گیا۔

انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ایئر پورٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.