بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

ذکاء اشرف کا جلد بھارت جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جلد بھارت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کا ایک دو روز میں بھارت جانے کا امکان ہے، انہیں ویزا بھی جاری ہو چکا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.