پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

وطن واپسی سے قبل نواز شریف کا عمرے کی ادائیگی کا امکان

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.