پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: ویسٹ انڈیز امریکا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم امریکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ 

کراچی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

امریکا کے کپتان محمد فرخ 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے مہندرا ناگاموتو نے چھ وکٹیں لیں۔ 

ویسٹ انڈیز نے ہدف سات وکٹوں پر 34ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ڈیو کلیمنٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کا فائنل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پیر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.