بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

انجیکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکیشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کئی دنوں سے روپوش تھا۔

ملتان میں مخصوص انجیکشن لگنے سے شوگر کے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر انجیکشن لاہور سے باہر سپلائی کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 کیسز سامنے آ چکے ہیں، غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

نگراں وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ مذکورہ انجیکشن میں 3 قسم کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.