منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

حلیم عادل شیخ کو بی کلاس جیل میں منتقل کر دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو بی کلاس جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک ماہ بعد عدالتی حکم پر جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بی کلاس کی فراہمی کے بعد ہتھکڑی کھل گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جیلوں میں قید 10 ہزار کارکنان کی بھی ہتھکڑیاں کھلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.