بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

 جماعت اسلامی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ لاہور میں انتقال کرگئے، انکی عمر 65 برس تھی، وہ شوگر اورگردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ منصورہ میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائےگی۔

حافظ سلمان بٹ کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہارٹ اٹیک ہوا، انھیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، وہ طویل عرصے سے شوگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

 حافظ سلمان بٹ کے انتقال کی خبر سنتے ہی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنما اسپتال پہنچ گئے۔

حافظ سلمان بٹ زمانہ طالب علمی سے سیاسی طور پر متحرک تھے،  وہ  اسلامی جمعیت طلبہ  میں صوبہ پنجاب کے ناظم  بھی  رہے۔

انہوں نے 1979 میں پنجاب یونیورسٹی سے اسٹوڈنٹ یونین میں حصہ لیا، 1985 ،1990 اور 2002 میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

حافظ سلمان بٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رہے، وہ تاحیات ریلوے پریم یونین کے صدر تھے۔

حافظ سلمان بٹ آج کل عمر بلاک اقبال ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.