منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

سندھ پولیس، 4 سینئر پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ

 سندھ پولیس کے 4 سینئر پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار سینئر ایڈیشنل آئی جیز کی تقرریوں کے احکامات آج جاری کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف کے عہدے پر خادم حسین رند بلوچ کو جبکہ سینئر پولیس افسر عمران یعقوب منہاس کو چیئرمین اینٹی کرپشن تعینات کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید عالم اوڈھو آئی جی جیل خانہ جات سندھ تعینات کے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی موٹروے جبکہ فرحت جونیجو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.