پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

سائیٹ ایریا میں 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نجی بینک کے باہر 2 ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے پیٹرول پمپ کے عملے پر شک ظاہر کیا ہے، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سائٹ ایریا میں بینک کے باہر پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اُس وقت واردات کی جب پیٹرول پمپ کا عملہ روڈ پار کرکے نجی بینک میں رقم جمع کروانے آرہا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق ڈکیتی کی واردات مشکوک لگتی ہے۔ پیٹرول پمپ کا عملہ مبینہ طور پر واردات میں ملوث لگتا ہے، پمپ کا عملہ سیکیورٹی گارڈ کے بغیر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر نکلا، اس سلسلے میں پمپ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک اور ہیلمٹ پہنے دو ملزمان بینک کے باہر شہری سے بیگز چھینتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

 اسی دوران بینک کا گارڈ گولی چلانے کی کوشش کرتا ہے مگر اس سے پستول نہیں چلتا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.