پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

یونیسف نمائندے عبداللّٰہ فادل کی نگراں وزیر صحت سے ملاقات

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال(یونیسف) کے نمائندہ عبداللّٰہ فادل نے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی ہے۔

عبداللّٰہ فادل اور ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ یونیسف کی خدمات کو صحت کے شعبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پولیو کے خاتمے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔

نگراں وزیر صحت نے مزید کہا کہ غذائی قلت پر قابو پانے کےلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

عبداللّٰہ فادل نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے یونیسف ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔ نیوٹریشن پر قابو پانے کےلیے نومبر میں برطانیہ میں اعلیٰ سطحی سیمینار ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ سمینار میں پاکستان بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.