نیپال سے آئی چاروں ویمنز فٹبالرز وطن واپس لوٹ گئیں، جنھوں نے قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے مکمل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انجیلا لمبوسو کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ یہاں سے چیمپئن ہوکر جائیں، تاہم ٹورنامنٹ مکمل نہ ہونے کا افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین فٹبالرز بہترین ہیں، پاکستان کی ٹیم بہت آگے جائے گی۔
نیپالی خاتون فٹبالر کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل خوفزدہ تھی، مگر یہاں آکر اپنائیت کا احساس ہوا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سوجی اور گاجر کا حلوہ انھیں بہت پسند آیا۔
Comments are closed.