پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
اسلام آباد سے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے انحراف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول نگراں حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے شیڈول کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.