جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی، ان کی 2 سالہ مدت سفارت ختم ہو رہی ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں قونصل جنرل ولیم مکانیول نے ذکا اشرف کو ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی قونصل جنرل نے ذکا اشرف اور پی سی بی کے لیے آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.