جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

کراچی: سچل میں پولیس پر بم حملہ، جائے وقوعہ کے قریب ایک اور دستی بم برآمد

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس موبائل پر بم حملے کی جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھاڑیوں سے ملنے والے دستی بم کی پن نکلی ہوئی تھی، خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا۔

کراچی میں سچّل تھانے کی پولیس موبائل پر گشت کے دوران دستی بم حملے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے آج صبح جائے وقوعہ کا دوبارہ معائنہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دو دستی بم پھینکے۔

پولیس نے کہا کہ پھٹنے والا بم روسی ساختہ ‘آر جی ڈی ون’ تھا، جائے وقوعہ سے بم کے ٹکڑے ملے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں، فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.