جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے، نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ 

کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل پر توجہ دیں گے اور انہیں حل کریں گے۔ 

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں کم وسائل کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جلد ہی نگراں کابینہ کا تقرر بھی کروں گا۔ 

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جلد سے جلد عام انتخابات ہوجائیں۔ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کا انعقاد ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.