اسپین کی ٹیم ویمنز فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے سوئیڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔
فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
آکلینڈ میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور سوئیڈن کی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر گول نہ کرسکیں۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب کی پلیئرز کے درمیان گیند کو جال میں پہنچانے کی کشمکش جاری رہی، کھیل کے آخری دس منٹوں میں کھیل میں تیزی آئی،81ویں منٹ میں سلما پیرالو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی، جسے سوئیڈن کی ریبیکا نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔
ایک منٹ بعد ہی اسپین کی کارمونا نے ٹیم کا دوسرا گول کردیا اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔
اسپینش ٹیم پہلی مرتبہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، جہاں اس کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ سے اتوار کو ہوگا۔
Comments are closed.