وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد میں شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ویکسین کےمرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ کا شہر حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصد اضافے کے ساتھ کورونا سے متاثر ہے، کورونا کے مثبت آنے کی شرح کراچی میں4 اعشاریہ 36 فیصد رہی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، وائرس پر قابو پانے کے لیے شہروں اور صوبوں کے درمیاں آمدورفت کو معطل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی وائرس کے خلاف کم ہوتی قوت مدافعت اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے ویکسین کے مرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے۔
Comments are closed.