اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز نے 14 اگست کی دوپہر کو لینڈنگ کی ہے۔
سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر واقع اس ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ کا اعزاز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو حاصل ہوا۔
یہ پرواز دبئی سے اسکردو پہنچی تو والہانہ استقبال کیا گیا اور اس موقع پر فلائیٹ کو واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔
اسکردو ایئرپورٹ کو سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر ہونے کی وجہ سے منفرد مقام حاصل ہے۔
اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کی آمد خطے کے لیے سفری رسائی کو بہتر بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
بین الاقوامی پروازوں سے نہ صرف سیاحوں اور مسافروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments are closed.