پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

جنرل اسپتال لاہور میں اے سی کی خرابی پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب برہم

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  جنرل اسپتال کے اکثر وارڈز میں ایئر کنڈیشنر (اے سی) بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ کیا، جہاں واش رومز کی ابتر صورتحال اور ناقص صفائی پر مریضوں، تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کیے گئے۔

محسن نقوی نے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکریٹری صحت اور پرنسپل کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.