اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

ایشین گیمز کیلئے پاکستان کے 305 رکنی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی

چین میں شیڈول ایشین گیمز میں پاکستان کا 305 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں ہونے والے اجلاس میں قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ایس بی شعیب کھوسہ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکریٹری خالد محمود نے دستے میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ایکریڈٹیشن، رہائش اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

23 ستمبر سے ہنگزو میں ہونے والے ان گیمز میں پاکستان 25 کھیلوں میں حصہ لے گا۔ قومی دستے میں 157 مرد، 59 خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں۔ مرد آفیشلز کی تعداد 52 اور 16 خواتین آفیشلز دستے کے ساتھ چین جائیں گی۔ پاکستان دستے کے مجموعی آفیشلز کی تعداد 21 ہوگی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ 85 مرد ایتھلیٹ، 17 خواتین ایتھلیٹس اور 21 آفشیلز کے اخراجات برداشت کرے گا۔ 4 خواتین آفیشلز بھی پی ایس بی کے سفر پر ان گیمز کا حصہ بنیں گی۔ دستے کے ساتھ جانے والے 11 آفیشلز کا خرچ بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔

پی ایس بی اسپشیل گرانٹ کے تحت 17 مرد ایتھلیٹس، 11 خواتین ایتھلیٹس، 13 مرد آفیشلز اور ایک خاتون آفیشلز کو بھی پی ایس بی سپورٹ کرے گا۔

نیشنل فیڈریشنز اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 55 مرد، 31 خواتین ایتھلیٹس، 18 مرد آفیشلز اور 11 خواتین آفیشلز کے ساتھ 10 آفیشلز کی ذمہ داری لی ہے۔

پاکستانی دستے میں 75 فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین کی نمائندگی رکھی گئی ہے۔

مجموعی طور پر پی ایس بی 138 ایتھلیٹس اور آفیشلز کا خرچ برداشت کرے گا۔ 42 ایتھلیٹس اور آفیشلز پی ایس بی کی اسپیشل گرانٹ سے چین جائیں گے۔ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور پی او اے 125 افراد کے اخراجات برداشت کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.