اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

انسان جو بوتا ہے، وہی کاٹتا ہے، عبدالعلیم خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے، وہی کاٹتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ حق ہے، یہ مکافاتِ عمل ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے لیکن وکیل صاحبان عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔

عون چوہدری نے کہا کہ  بہت جلد چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر سے بھی گواہیاں آئيں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.