پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر  ہندوکش ریجن تھا جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح سمیت لاہور، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس، نوشہرہ، مانسہرہ، دیر بالا، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

میانوالی، مالاکنڈ اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.